Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیابیوں کے تسلسل کیلئے ٹیم کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، شاہدآفریدی

لاہور:سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کو اب کراچی سمیت دیگر شہروں کا رخ بھی کرنا چاہئے ہمیں دنیا کو یہ بتانا ہے صرف لاہور ہی نہیں پورا پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف لاہور میں ٹی ٹوئنٹی کے انعقاد کی تیاریاں ہو رہی ہیں جو اچھی بات ہے لیکن اب بورڈ کو کراچی، ملتان اور راولپنڈی کی طرف بھی جانا چاہئے ہمیں دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ  پورا پاکستان محفوظ ہے اور ہر جگہ کے لوگ اس کھیل سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں۔پاکستان میں تواترسے انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے، سری لنکا نے ہمارا ساتھ دیا پاکستان نے بھی ہمیشہ ان کی مدد کی ہے۔ امید ہے کہ اس کے تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔ایک سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں اور اس کا کامیاب انعقاد ہم سب کےلئے اہمیت کا حامل ہے کوشش یہ کی جائے کہ اس کے کچھ میچ پاکستان کے مختلف شہروں میں رکھے جائیں۔ پاکستانی ٹیم کے بارے میں سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت جو ٹیم ہے اس کی کارکردگی بہت اچھی ہے۔ اگر چہ ہم ٹیسٹ سیریز ہا رگئے ہیں لیکن ٹیم مصباح اور یونس خان کے بغیر جدوجہد کررہی ہے اور اس کمی کو جلد پورا کر لے گی ۔  ٹیم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی تاکہ وہ کامیابی کا سفر شروع کرسکے۔ سابق آل راونڈرنے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی آنے سے کرکٹ تیز اور تبدیل ہوئی ہے جبکہ 10 اوور والی کرکٹ بھی مقبولیت حاصل کرے گی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جن کرکٹرز نے پاکستان کےلئے خدمات انجام دی ہیں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے تو بہتر ہوگا۔پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کی قیادت کے بارے میں آفریدی نے کہا کہ کپتان بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ پشاور زلمی کی قیادت کی،قومی ٹیموں کی قیادت بھی کرچکا،کراچی کنگز والے مجھ پر کپتانی کا بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن میری خواہش ہے کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے حوالے سے کام کروں۔

شیئر: