Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم پروٹین والی خوراک سے گریز کریں

واشنگٹن ....یونیورسٹی آف واشنگٹن کا کہناہے کہ کم پروٹین والی غذا ہر 5ویں موت کی ذمہ دار ہے۔ دنیا بھر میں اس سلسلے میں ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ ایک طرح سے ناقص تغذیہ میں شمار ہوتی ہے جبکہ اسے غیر صحتمند غذا قرار دیا جاتا ہے۔ محققین نے خبردا رکیاہے کہ ایسی غذاﺅں میں پھل اور سبزیوں کی کمی ہوتی ہے۔ یہ رپورٹ ہفتے کو شائع ہوئی ہے جس کے مطابق دنیا بھر میں ا س سلسلے میں جو تحقیق کی گئی ہے ۔ اس کا لب لباب بتایا گیا ہے۔ لاکھوں افراد ایسی خوراک کھا رہے ہیں جس میں بہت زیادہ نمک ہوتا ہے ۔ چکنائی ہوتی ہے اور اس خوراک میں نہ تو سبزیاں ہوتی ہیں، نہ بیج ہوتے ہیں اور نہ ہی گندم اور جوپر مشتمل ہوتی ہے۔2500ماہرین نے اس سلسلے میں جو تحقیق کی تھی اسے بھی سامنے رکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہر ساتواں شخص یعنی 1.1بلین افراد دماغی معذوری کا شکار ہیں جبکہ انکا جسمانی نظام بھی درست نہیں۔ انسانوں کو 10ایسی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں جن میں اول نمبرڈپریشن ہے۔ متعدد ملکوں میں دماغی صحت کی خدمات کے لئے انتہائی معمولی رقم خرچ کی جاتی ہے۔ چین میں 6فیصد افراد دماغی بیماریوں کا شکار ہیں جن میں مایوسی اور بے چینی ، اس کے علاوہ یادداشت کی کمی جیسے مسائل شامل ہیں۔ چین اور ہندوستان جیسے ملکوں کے صحت کے قومی بجٹ میں دماغی بیماریوں کے لئے صرف ایک فیصد رقم رکھی جاتی ہے۔

شیئر: