برلن .... ٹویٹر پر عربی زبان میں جرمن اکاﺅنٹ ”المانیا“ نے سعودی ڈاکٹر زیاد الحربی کے اعزاز کی مہم چلائی۔ وہ جرمنی کے تعلیمی اسپتال آخن میں پلاسٹک سرجری کے شعبے میں کنسلٹنس چیف کے طور پر کام کررہے ہیں۔ جرمن اکاﺅنٹ پر سعودی ڈاکٹر زیاد الحربی کے اس عزم پر انکے لئے قدرو منزلت کا اظہار کیا گیا کہ وہ جرمنی میں رہ کر ہی شعبہ طب کی خدمت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی میں سعودی اور جرمن شہریوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جاتا۔ جو نت نئے افکار اور نت نئے طور طریقے پیش کرتا ہے قدر اُسکی ہوتی ہے۔