غیر ملکی کے بجائے سعودی نگراں مقرر
تبوک.... وزارت محنت و سماجی فروغ نے املج کمشنری میں ایک مینٹیننس کمپنی کو غیر ملکی کے بجائے سعودی کو نگراں مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔ وزارت نے ہدایت دی کہ سعودی شہریوںکے بقایا جات بھی ادا کئے جائیں۔ مقامی شہری نے 2روز قبل شکایت کی تھی کہ کمپنی میں 33سعودی ملازم ہیں اورکمپنی کے مالکان تنخواہ دینے میں آنا کانی کررہے ہیں۔ وزارت محنت نے شکایت کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کمپنی کو ہدایت جاری کی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر املج میں کمپنی کا ذمہ دار سعودی کو بنائے اور تمام سعودی ملازمین کی پرانی تنخواہیں ادا کرے۔