Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کمپلیکس برائے حدیث کے نئے سربراہ

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ سلمان کمپلیکس برائے اشاعت حدیث کا نیا سربراہ شیخ محمد بن حسن آل الشیخ کو مقرر کیا ہے۔ شیخ کی بابت سوال یہ ہے کہ وہ کون ہیں کیا ہیں؟ انکا مکمل نام شیخ محمد بن حسن آل الشیخ ہے۔ ان دنوں سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں پرائمری، مڈل اور ثانوی کی تعلیم حاصل کرکے ریاض میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے فراغت حاصل کی اورپھر وہاں الشریعہ فیکلٹی میں تدریس کے فرائض انجام دیئے۔ انہوں نے المعھد العالی للقضاءسے ڈگری حاصل کی۔ ایم فل کیا اور الشریعہ فیکلٹی میں 10برس تک تدریس کے فرائض انجام دیئے۔ 1421ھ سے دارالافتاءکے رکن ہیں۔ 1426ھ میں سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن مقرر کئے گئے۔ اِن دنوں ریاض ریجن میں اوقاف کونسل کے سربراہ ہیں۔ علاوہ ازیں 1412ھ سے ریاض میں شیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ جامع مسجد کے خطیب بھی ہیں۔
 

شیئر: