امریکہ میں سعودی کا مکان85ملین ڈالر میں
لاس اینجلس .... وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کی ایک امیر ترین شخصیت نے کیلیفورنیا کے لاس اینجلس شہر میں بیورلے ہلزمیں واقع شاندار مکان فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ مکان 6.7ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔85ملین ڈالر میں فروخت کرنا چاہتا ہے۔ مکان کی مارکیٹنگ کرنے والوں کا کہناہے کہ یہ رقبہ اتنا بڑا ہے کہ وہاں 3محل تعمیر کئے جاسکتے ہیں۔ ہر محل 30ہزار مربع فٹ کے رقبے پر تعمیر ہوسکے گا۔ یہ مکان 1961ءمیں بنایا گیا تھا۔3 بیڈروم پر مشتمل فلیٹ ہے۔ 4غسل خانے ہیں۔