بہن سے ملاقات سے کیوں روکا؟
رفحاء.... شمالی حدود ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد نے سگی بہن کوسوتیلی بہن سے ملاقات سے روکنے کا نوٹس لے لیا۔ ایک عرب ملک کی خاتون نے گورنرکے نام خط میں شکوہ کیا تھا کہ ایک سعودی شہری اپنی بہن کوسوتیلی بہن سے ملاقات سے روک رہا ہے۔ گورنر نے فوری طور پر حقیقت حال دریافت کرنے اورسعودی شہری سے رابطے کی ہدایت جاری کی۔ وزارت محنت و سماجی فروغ کی خصوصی ٹیم رفحاءکمشنری کے ماتحت طلعہ التمیاط شہر پہنچی اور وہاں اس نے سعودی شہری کا بیان ریکارڈ کیا۔ مقامی شہری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ بہن کا سرپرست ہے۔ اس نے ملاقات پر کبھی کوئی پابندی عائد نہیں کی البتہ اس کا یہ کہناہے کہ اگر وہ اپنی بہن سے ملنا چاہتی ہے تو ٹکٹ اور رہائش کے اخراجات خود برداشت کرے۔ وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران بہن کے ساتھ گھومنے پھرنے کا بھی متحمل نہیں ہوگا۔