باحہ میں استاد کا سر پھاڑ دیا
باحہ .... باحہ کی الحجرہ کمشنری میں ایک طالبعلم نے استاد کا سر ڈنڈا مار کر پھاڑ دیا۔ متعلقہ افسران نے طالبعلم سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ استاد کا کہنا ہے کہ وہ پرائمری کے طلباءکو پڑھاتا ہے او رجس طالبعلم نے اس پر حملہ کیا ہے وہ ثانوی اسکول کاہے۔ مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ مجھ پر اس نے حملہ کیوں کیا؟ واردات سے قبل طالبعلم نے کسی قسم کی کوئی گفت و شنید بھی نہیں کی تھی۔