Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 6 لاکھ ہوگئی

 نیو یارک …  اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار سے بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد6  لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں اب بھی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران میانمارمیں ہوئے تشدد کے بعدبھاگنے والے 10 ہزار سے 15 ہزار کے درمیان نئے پناہ گزین سرحد پرپہنچ گئے۔ ان میں بچے اور بزرگ شامل ہیں جوطویل سفر کے باعث بھوک اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔نئے آنے والوں کو ایسے علاقے میں رکھا جارہا ہے جہاں کوئی موجود نہیں۔ترجمان نے کہا کہ کئی خاندانوں نے روہنگیا میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم قتل کی دھمکیوں اورگھروں کو آگ لگا نے پر وہ وہاں سے نکلنے پر مجبور ہو گئے۔

شیئر: