Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کو 440 ملین ڈالر کا جرمانہ

 2013 میں ایپل کی جانب سے وائرنٹ ایکس کمپنی کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایپل کو 368 ملین ڈالر کی خطیر رقم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑی تھی۔ اب ایک بار پھر ایپل کی جانب سے لائسنس کا دوبارہ اجراءنہ کروانے پر وائرنٹ ایکس نے ایپل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا ۔ امریکی عدالت نے ایپل کو فیس ٹائم اور آئی او ایس میں استعمال ہونے والے پیٹنٹس کے لائنس کی خلاف ورزی کی سزا کے طور پر 440 ملین ڈالر کا جرمانہ کر دیا ہے۔
 فیصلے کے مطابق ایپل کو 302.4 ملین ڈالر جرمانے کی مد میں اور 41 ملین ڈالر عدالت کا معاوضہ بمع اٹارنی کی فیس ادا کرنی ہو گی۔واضح رہے کہ وائرنٹ ایکس ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو خود تو کوئی ڈیوائس نہیں بناتی البتہ اس کی بنائی ہوئی ٹیکنالوجیز مختلف موبائل کمپنیاں خرید کر استعمال کرتی ہیں۔
 

شیئر: