فولڈ ایبل ڈسپلے کے ساتھ زیڈ ٹی ای کا اسمارٹ فون
زیڈ ٹی ای کمپنی کی جانب سے نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون لانچ کر دیا گیا ہے۔ فون کو ایکسون ایم کا نام دیا گیا ہے اور اس میں ڈوئل ڈسپلے شامل کیا گیا ہے۔فون کا سائز عام اسمارٹ فون جتنا ہی ہے ۔
ڈوئل اسکرین فون کی دونوں اسکرین کا ڈسپلے 5.2 انچ کا ہے اور یوں یہ مل کر 6.75 انچ کا بڑا ڈسپلے پیش کرتے ہیں۔فون میں اسنیپ ڈریگون 821 پراسیسر دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج ، 3180 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری اور اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ 20 میگا پکسل کا کیمرہ فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں کا کام کرے گا۔ فون کی قیمت 725 ڈالر ہے اور اسے نومبر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔