Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروئن کے پاکستانی اسمگلر کو موت کی سزا

دمام .... مقامی حکام نے پیٹ میں چھپا کر ہیروئن اسمگل کرنے پر پاکستانی شہری صفدر اقبال خان کو دمام میں سزائے موت دیدی ۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ پاکستانی شہری صفدر اقبال خان پیٹ میں چھپا کر ہیروئن لایا تھا اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر عدالت نے اسے نشان عبرت بنانے کےلئے موت کی سزا سنا دی تھی جسے بدھ کے دن مشرقی ریجن میں نافذ کر دیا گیا ۔ 

شیئر: