امور حرمین اعلیٰ کمیٹی کا قیام
مکہ مکرمہ....مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سربراہِ اعلیٰ شیخ عبدالرحمن السدیس نے امور حرمین اعلیٰ کمیٹی تشکیل دیدی۔ اس کے 8رکن مقرر کردیئے گئے۔ شیخ ڈاکٹر علی العبید کو سربراہ، عبدالواحد الحطاب ، ڈاکٹر محمد الخضیری، محمد سکر، عبدالعزیز الایوبی، سعد الاحمدی، فوزی الحجیلی، محمد المروانی اور باسم حمیدان کو رکن بنادیا گیا۔