نقاب پوش سعودی گروہ گرفتار
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
طائف....لوٹ مار کرنے والے نقاب پوشوں کا 2رکنی سعودی گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ گروہ طائف کے علاقے میں تارکین وطن پر حملے کرکے ان سے قیمتی اشیاءاور نقدی لوٹ لیا کرتاتھا۔ شکایات موصول ہونے پر گرفتاری کی کارروائی کی گئی۔ ان میں سے ایک کو شبے پر گرفتار کیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ پر دوسرے تک بھی رسائی حاصل کرلی گئی ۔گرفتار شدگان نے 6وارداتوں کا اقرار کرلیا ہے۔