ملتان.. ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا ۔مفتی عبدالقوی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔مفتی عبدالقوی گرفتاری دینے کے بجائے فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے انہیں جھنگ جاتے ہوئے راستے سے گرفتارکرلیا تھا۔