واشنگٹن.... امریکہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے مابین طے پانے والی یونٹی ڈیل کے تحت حماس کے عسکریت پسند دھڑے کو ہتھیار پھینکنا ہوں گے۔ اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنا ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب برائے عالمی مذاکرات کاری جیسن گرین بلاٹ نے کہا کہ کسی بھی فلسطینی حکومت کو غیر مشروط پر طور تشدد بھی ترک کرنا ہو گا۔ اگر نئی فلسطینی حکومت میں حماس کوئی کردار ادا کرنا چاہتی ہے تو اسے یہ بنیادی شرائط پوری کرنا ہوں گے۔