راولپنڈی... آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میںکارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے علاقے مستونگ اور روجھان جمالی میں انٹیلی جنس اطلاع پر آپریشن کیا ۔ ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 7 کو گرفتار کر لیاگیا۔ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور گرنیڈ حملوں میں ملوث تھے ۔ پنجاب رینجرز، پولیس و خفیہ ایجنسیوں نے ڈی جی خان، اٹک اور لاہور کے مختلف علاقوں میں میں انٹیلی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ 19 دہشت گرد اور سہولت کاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔کالعدم تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھنے والے7 دہشت گرد پکڑے گئے۔ حسنین ،معاویہ، ابوبکر، طاہر، جنید، شعیب، حکیم اور اجمل شامل ہیں ۔بارودی مواد سمیت سیفٹی فیوز، اور اسلحہ برآمد ہوا۔ تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔