Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کلبھوشن کیس پر نظر ثانی کرے ،شسما

نئی دہلی... نئی دہلی میں نئے پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود نے ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ہے۔ہندوستانی وزیرخارجہ نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ ہندوستانی اخبار کے مطابق ملاقات کے دوران ششما نے کہا کہ کلبھوشن معاملے پر ازسر نو غور کی ضرورت ہے۔ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا انحصاراس پر ہے کہ کلبھوشن کے خلاف الزامات ختم کر کے واپس بھیج دیا جائے۔ انہوں نے کلبھوشن کی والدہ کو بیٹے سے ملنے کے لئے ویزا جاری کرنے پر بھی زور دیا۔پاکستانی ہائی کمشنر مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکریٹری خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ پاک،ہند تعلقات میں ڈیڈلاک کے بعد نئی دہلی کی طرف سے اعلی سطح پر پاکستان کے ساتھ یہ پہلا رابطہ ہے ۔
 

شیئر: