کیپ کینورل ، فلاڈیلفیا.... گزشتہ دنوں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا نوردوں نے اسٹیشن کے باہر لگے کیمروں کو درست کرنے کیلئے خلائی چہل قدمی کی تھی اور وہ ابھی اپنا کام کر ہی رہے تھے کہ انہیں اسٹیشن سے اطلاع دی گئی کہ ”لائف لائن“ میں خرابی ہوگئی ہے اسلئے فوری طور پر واپس اسٹیشن پہنچ جائیں۔ اسٹیشن میں لگے ہوئے گیجٹ کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ کمیونیکیشن لائننگ میں بڑی خرابی پیدا ہوگئی ہے ۔ چنانچہ رینڈی برویسنک اور اجوبا گاوا نامی خلا نورد بڑی تیزی سے اسٹیشن میں داخل ہوئے ۔ ناسا کا خیال ہے کہ شاید اگر فوری طور پر انہیں خبر نہ کی جاتی تو کوئی حادثہ پیش آسکتا تھا اس سے نہ صرف کیمرہ متاثر ہوسکتا تھا بلکہ بین الاقوامی خلائی اسٹین میں خرابی پیدا ہونے کے ساتھ ان خلا نوردو ںکی جان بھی جاسکتی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ کیمرے میں تصویریں صاف نہیں آرہی تھیں اس لئے وہ ان کیمروں کو درست کرنے گئے تھے۔