Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلاسٹک کی بوتلیں اور تھیلیاں آبی حیاتیات کی دشمن

ہنڈوراس .... جزیرہ ہنڈوراس کے قریب روٹن نامی علاقے میں تفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کو اس وقت خوشی کے بجائے رونے کا دل چاہنے لگا جب انہوں نے پانی کی سطح پر چاروں طرف تا حد نگاہ پلاسٹک کی بوتلیں، تھیلیاں، ڈبے اور اسی قسم کی بے شمار چیزیں دیکھیں۔ اس حوالے سے موقع پر موجود بعض سیاحوں نے جو تصاویر اتاری ہیں انہیں دیکھ کر کوئی بھی غمگین ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پانی میں چاروں جانب پلاسٹک کی موجودگی سے آبی حیاتیات بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ یہاں آنے والے پلاسٹک کے بوتلیں اور تھیلیاں وغیرہ گوئٹے مالا سے آتی ہیں او رسیلابی پانی کا ریلا انہیں بہا کر یہاں لے آتا ہے۔ پھر ساری چیزیں ایک جگہ جمع ہوتی ہیں او رمل جل کر پورا ماحول ہلاکت خیز بن جاتا ہے۔ محکمہ سیاحت ان حالات کے باوجود تصویر کا صرف رنگین رخ دکھاتا ہے اور سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ علاقے تفریح کا ذریعہ نہیں رہے بلکہ تکلیف کا ذریعہ بن گئے ہیں۔

شیئر: