اسپین: سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ، برطانوی رائیڈر نے جیت لی
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
میڈرڈ: سپر بائیک ورلڈ چیمپیئن شپ میں ریسنگ ٹریک پر رائیڈرز کا ایک خوبصورت مقابلہ دیکھنے کو ملا جب برطانیہ کے جوناتھن ریا نے اپنی بے پناہ مہارت اور تیزی دکھاتے ہوئے ریس جیت لی۔ جوناتھن ریا نے مسلسل تیسری بار ہسپانوی ٹریک پر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اطالوی موٹرسائیکلسٹ کے آپس میں ٹکرا نے سے ایونٹ میںمزید سنسنی خیز پھیل گئی ۔ برطانیہ کے چاز ڈیوز نے اس ریس میں دوسری اور ٹام سائیکس نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔