عسیر : 4سعودیوں کو ڈوبنے سے بچالیا
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
عسیر...عسیر ریجن میں کوسٹ گارڈز کی ا مدادی ٹیم نے 4شہریوں کو ڈوبنے سے بچالیا۔ عسیر ریجن کے القحمہ سیکٹر کے ماتحت عمق تحصیل سے رجوع کیا گیا تھاکہ سمندر میں ایک کشتی خراب ہوگئی ہے۔ اس پر 4افراد مو ت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔ فوری مدد کی جائے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور چاروں سعودی شہریوں کو بحفاظت ساحل منتقل کردیا۔