Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ رانی مکھرجی یتیم ہو گئیں

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی یتیم ہوگئیں، ان کے والد رام مکھرجی علالت کے دوران چل بسے۔ خبروں کے مطابق ماضی کے فلمساز رام مکھرجی کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ان کی عمر 84 برس تھی۔رام مکھرجی نے 60 اور 70 کی دہائی میں مشہور فلمیں پیش کیں۔ وہ ماضی کے معروف فلمساز رہے ۔ ان کی فلموںمیں دلیپ کمار سمیت کئی بڑے اداکاروں نے کام کیا۔ رام مکھرجی نے 90 کی دہائی میں اپنی بیٹی رانی مکھرجی کو اپنی فلم کے ذریعے بالی وڈ انڈسٹری میں متعارف کروایا جو آج بھی ایک معروف و مشہور اداکارہ مانی جاتی ہیں۔
 

شیئر: