Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ ڈی آر سپورٹ کے ساتھ شیاؤمی کا نیا ٹی وی لانچ‎

شیاؤمی کی جانب سے می ٹی وی 4 سی سیریز کو چائنہ میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ ٹی وی کو 43 انچ اور 55 انچ کے دو اسکریز سائز میں پیش کیا گیا ہے۔ دونوں ٹی وی سیٹ میں بیزل صرف 9 ایم ایم دیے گئے ہیں۔ 43 انچ اسکرین کے ٹی وی سیٹ میں ایف ایچ ڈی ریزولوشن دی گئی ہے اور اسے 1 جی بی اور 8 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ 
 
55 انچ ٹی وی میں 4 کے ایچ ڈی آر ریزولوشن دی گئی ہے اور اسے 2 جی بی اور 8 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ دونوں سیٹ میں کاڈکور املوجک پراسیسر دیا گیا ہے۔ ڈیوائس وائی فائی، بلیوتوتھ ، ڈولبائے اور ڈی ٹی ایس کو سپورٹ کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ 43 انچ ٹی وی کی قیمت 1849 یان جبکہ 55 انچ ٹی وی کی قیمت 2649 یان ہے۔ 
 

شیئر: