ریاض .... سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کئی برادر اور دوست ممالک کی افواج کے ساتھ امارات ایئر بیس الظفرہ میں فضائی مشقیں شروع کردیں۔ مشقوں میں شامل سعودی فضائیہ کے سربراہ عبدالعزیز الھزاع نے واضح کیا کہ یہ انتہائی اہم مشقیں ہیں۔ان میں شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کررہی ہیں۔ حربی کارکردگی بہتر ہوگی۔