امارات : سیگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی فروخت میں 50فیصد کمی
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
دبئی: امارات میں منتخب اشیاءپر ٹیکس کے نفاذ سے سیگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی فروخت میں 50فیصد کمی واقع ہوگئی۔ دبئی اور ابوظبی کے بقالوں کے مالکان نے کہا ہے کہ صارفین نے سیگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی خرید میں واضح کمی کردی ہے۔ بقالوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ منتخب اشیاءپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد صارفین جو پہلے سیگریٹ کا پورا پیکٹ خریدتے تھے ، اب چند سیگریٹ پینے پر اکتفا کر رہے ہیں۔اسی طرح انرجی اور سافٹ ڈرنکس کے بجائے لوگوں مختلف جوسز خریدنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔