Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قونصل جنرل کو پاکستانی میڈیا کا خراج عقیدت

کراچی .... پاکستانی صحافت اور سوشل میڈیا نے اپنے یہاں کراچی میں متعین سعودی قونصل جنرل محمد عبدالدائم کو غیر معمولی خراج عقیدت پیش کیا۔ ہارٹ فیل ہوجانے پر انکا ہفتے کو انتقال ہوگیا تھا۔ دی انٹرنیشنل نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر اسکی اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان میں سینیئر سفارتکار ڈاکٹر اختیار بیگ نے قونصل خانے پہنچ کر اظہار تعزیت کیا اور بتایا کہ پاکستانی حکام سعودی سفارتکار کی میت سعودی عرب بھجوانے کی کارروائی کررہے ہیں۔محمد عبدالدائم قونصل جنرل کے طور پر کراچی میں 3برس مکمل کرچکے تھے اور وہ پاکستان میں سعودی سفیر کے منصب پر فائز ہونے والے تھے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پاکستانی انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ انکے ساتھ اپنی یادگار تصاویر شیئر کررہے ہیں۔
 

شیئر: