ریاض.... وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسپتالوں ، ہیلتھ سینٹرز اور تجارتی مراکز میں قائم اسٹالز پہنچ کر انفلوئنزا سے بچاﺅ کی ویکسین لے لیں۔ وزارت صحت نے واضح کیا کہ5 برس سے کم عمر کے بچے ، ماں بننے والی خواتین ، ذیابیطس ، دمے اور دل کے مریض انفلوئنزا سے زیادہ متاثر ہونگے۔ ریاض کے صحاری مال ، جدہ کے ریڈ سی مال اور دمام کے دارین مال میں 8 صفر 1439 ھ تک انفلوئنزا سے بچاﺅ کی ویکسین کا انتظام کردیا گیا۔