Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بند گوبھی رکھے لمبے عرصے تک جوان

بند گوبھی میں جوانی کا راز بند ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں ایک مادہ ٹیرٹرانک ایسڈ پایا جاتا ہے جو شوگر اور کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل کرنے سے روکتا ہے۔ لہذا بند گوبھی کی غذائی و طبی افادیت موٹاپے کے تدارک اور کنٹرول کے لئے مسلمہ ہے۔اس اعتبار سے دیکھا جائے تو موٹاپے کی شکار خواتین کے لئے بند گوبھی نہایت مفید غذا ہے۔ 
 
سو گرام بند گوبھی میں صرف 27کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ اتنی مقدار کی گندم میں 240کیلوریز ہوتی ہیں۔ ویسے بھی بند گوبھی میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو انسانی بدن کو زوال پذیر ہونے سے بچاتے ہیں۔ یہ جوانی کی محافظ غذا ہے لہذا بند گوبھی کا سلاد خواتین کو مستقل طور پر اپنی خوراک میں شامل رکھنا چاہیے۔
 

شیئر: