مزاحیہ اداکارسین ہووز کی آخری رسومات میں اہم شخصیات کی شرکت
لندن ... برطانوی اسٹیج اور فلم کے مزاحیہ اداکار فلپ جوپیٹس کو انکے ساتھیوں اور دوستوں نے سپر د خاک کردیا ہے۔ آخری رسومات میں فل جوپیٹس، ڈیوڈبیڈیل اور جانی ویگاس پیش پیش رہے۔ واضح ہو کہ سین ہووز ایک دن قبل جگر کی خرابی کی وجہ سے فوت ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی آخری رسومات اور تدفین پیر کو منعقد ہوئی۔آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سین نے شادی نہیں کی تھی اور ادھر کچھ عرصے سے انہوں نے گوشت خوری مکمل طور پر ترک کرکے سبزی خوری شروع کردی تھی۔ آخری رسومات کے موقع پرطنز و مزاح کی دنیاسے تعلق رکھنے والے دیگر بہت سے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ بی بی سی نے بھی انکی یاد میں خاص پروگرام پیش کیا۔