ولی عہد سے آئی ایم ایف کی سربراہ کی ملاقات
ریاض .... ولی عہد ، نائب وزیراعظم و سربراہ اقتصادی و ترقیاتی کونسل و سربراہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹن لیگارڈ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی عرب اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان رابطے کے موضوعات اور باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر بات چیت ہوئی۔ کرسٹن لیگارڈ سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت کے شمال مغرب میں قائم کئے جانے والے عظیم الشان منصوبے ”نیوم“ کے افتتاح اور سرمایہ کاری کے مستقبل سے متعلق ہونے والی تقریب میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے اس موقع پر موسمی تبدیلی کے مسئلے سے پوری قوت سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا اور خبردار کیا کہ اگر اس حوالے سے ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو دنیا جل جائیگی۔