Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی مزید جائدادوں کے ثبوت مل گئے ،شیخ رشید

ملتان... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ۔ شریف خاندان کی لندن اور دبئی میں مزید جائدادوں کے ثبوت ملے ہیں۔ حدیبیہ کیس کھل گیا تو شریف خاندان نہیں بچے گا۔60سے زائد لیگی ارکان سیٹی کے منتظر ہیں۔25جنوبی پنجاب سے ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نا اہلی کے باوجود اپنے بھائی کو موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب نے شروعات اچھی کی ہیں وہ مزید تیزی دکھائیں۔ تیزی دکھائیں گے تو نیب کی عزت میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 5خاندان جمہوریت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ شریف خاندان نے 40سال میں متبادل قیادت پیدا نہیں ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے عملی طور پر وزارت خزانہ چھوڑ دی ۔ نواز شریف کے دباو پر شاہد خاقان نے فیصلہ نہیں کیا۔ شاہد خاقان نئے وزیر خزانہ کو تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوراہے سے گذر رہا ہے ۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی جلد سماعت کرے۔ حدیبیہ کا فیصلہ (ن) لیگ کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں۔ اگلے انتخابات میں عمران خان سے مل کر حصہ لیں گے۔ 

شیئر: