Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف محاذ آرائی نہیں چاہتے سعد رفیق

لاہور... وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مخالفین اقتدار کی بھوک سے بےتاب جمہوری نظام پر حملہ آور ہیں اگر جھگڑا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔مسلم لیگ (ن) مکمل آئینی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ نواز شریف نے کسی ادارے سے محاذ آرائی کی اور نہ ارادہ ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف4 برس سے نفرت انگیز مہم ،سازشوں اور غیر منصفانہ اقدامات کو تحمل اور تدبرسے سہ رہے ہیں۔ جھگڑا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔نواز شریف محاذآرائی چاہتے ہیں کا تاثر زہریلا پروپیگنڈا ہے۔نواز شریف صابرو شاکرشخصیت ہیں۔انہیں سنگل آوٹ کرنے کی سازش ملک کےلئے خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کو محاذ آرائی اورانتقام سے گریز کرنا ہو گا۔سازشیں اور جھوٹ ناکام ہونگے۔اشتعال دلانے والے منہ کی کھائیں گے ۔تحمل اور تدبر سے قدم اٹھاتے رہیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی ہارڈ کور متحد ہے اور رہے گی ۔

شیئر: