انسٹاگرام اسٹوریز میں پولنگ اسٹیکرز کا اضافہ
انسٹا گرام نے اپنی اسٹویز کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے اس میں پولنگ فیچر کا اضافہ کر دیا ہے۔کسی بھی پول کو انسٹا گرام کی اسٹوری میں شامل کیا جا سکے گا۔ پول کو شامل کرنے کا طریقہ کار وہی ہو گا ہو اسٹیکر شامل کرنے کا ہے۔پول کو ڈریگ کر کے کسی بھی امیج پر ڈراپ کیا جا سکے گا اور اس کے ساتھ سوالات اور جوابات کے آپشن دیے جا سکیں گے۔جو صارف بھی پول پر مبنی اسٹوری دیکھیں گے، دیے گئے جوابات میں سے کسی بھی جواب کو ٹیپ کر کے منتخب کر سکیں گے۔پول کے نتائج دیکھنے کے لئے تصویر یا ویڈیو کو دیکھنے والوں کی لسٹ اوپن کر کے کل ووٹ ، ووٹ کس نے دیا اور مکمل نتیجے کو دیکھا جا سکے گا۔اس فیچر کے ساتھ انسٹا گرام آئی ڈراپر ٹول بھی متعارف کروا رہا ہے جس کی مدد سے تصویر میں موجود کسی رنگ کو منتخب کر کے اس رنگ کا ٹیکسٹ تصویر میں شامل کیا جا سکے گا۔ یہ دونوں فیچرز اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے کرنے والے صارفین استعمال کر سکیں گے۔