Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں حشیش کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ریاض .... جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے316کلو 700گرام حشیش اور 39ہزار نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ سرحدی محافظوں کے ترجمان نے بتایا کہ سرحدی محافظ معمول کے گشت پر تھے۔ انہوں نے ایک یمنی شہری کو سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے دیکھ کر ناکہ بندی کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے 316.7کلو گرا م حشیش اور 39ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ضبط شدہ منشیات اور گرفتار یمنی کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
 

شیئر: