Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ السدلان کی وفات پر شاہ سلمان کی تعزیت

ریاض ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے معروف عالم شیخ صالح بن غانم السدلان کی وفات پر انکے اعزہ سے تعزیت کی۔ شاہ سلمان ریاض میں تعزیت کیمپ پہنچے اور انہوں نے شیخ السدلان کے اعزہ کو صبر و تحمل کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ پر خصوصی فضل فرمائے۔ السدلان کے اعزہ نے تعزیت کیلئے زحمت کرنے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ صالح السدلان کا منگل کو انتقال ہوا تھا اور ریاض کے تعاون محلے کی الجوہرہ مسجد میں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ وہ 25ذی الحجہ 1359ھ کو پیدا ہوئے۔ وہ امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کی الشریعہ فیکلٹی سے بی اے، ایم اے اور ریاض کے المعہد العالی للقضاءسے پی ایچ ڈی تھے۔
 

شیئر: