ایٹمی ادارے کے ڈائریکٹرایران جائیں گے
جمعرات 26 اکتوبر 2017 3:00
تہران… بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر یوکیا امانوہفتے کوایران کا دورہ کریں گے۔ با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکیا امانو ہفتے کو اعلیٰ ایرانی قیادت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تہران آئیں گے۔اس دورے کے موقع پران کی نائب ایرانی صدر علی اکبر صالحی جو ملک کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ بھی ہیں ،کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔