Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں طالبان کے حملے، 13 فوجی ہلاک

کابل… افغانستان میں طالبان نے 2 فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔ طالبان نے 2 مختلف فوجی چیک پوسٹوں پر حملے کیے۔پہلا حملہ افغانستان کے جنوبی صوبے فرح کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا جس میں 9 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ صوبے فرح کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ 4 گھنٹے جاری رہی جس میں طالبان کی جانب سے آرٹلری سمیت خود کارہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ۔ فوج کی جوابی کارروائی میں 17 طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔ طالبان کی جانب سے دوسرا حملہ صوبہ ہیرات کے فوجی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ۔ یہاں بھی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس سے طالبان جنگجوؤں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔ طالبان کی جانب سے جنوبی صوبے اروزگان کے ضلع چورا میں بھی فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2  اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔
 
 

شیئر: