کیا نیوم دبئی کا حریف بننے جارہاہے؟
جمعرات 26 اکتوبر 2017 3:00
ریاض: شہزادہ محمد بن سلمان سے دریافت کیاگیا کہ کیا نیوم دبئی کا حریف بننے جارہا ہے ، انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ نیوم کو اس زاویئے سے نہ دیکھا جائے، اس سے تمام فریق فائدہ اٹھائیں گے ۔ یہ مقابلہ جاتی کھیل نہیں۔ نیوم نئے گاہک پیدا کرے گا ، ہمسائے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ ہانگ کانگ کے قیام سے سنگاپور کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا یا سنگاپور نے ہانگ کانگ کو نقصان سے دوچار نہیں کیا، دونوں کا اپنا اپنا میدان ہے۔ یہی اصول دبئی اور نیوم پر بھی لاگو ہوگا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ نیوم کو اس وقت تک بین الاقوامی حصص مارکیٹ میں پیش نہیں کیا جائے گا تاوقتیکہ پورا تصور پختہ نہ ہوجائے۔ سعودی عرب اور ورجن کمپنی کے درمیان شراکت سے متعلق تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ سعودی جنرل انویسٹمنٹ فنڈ اور وریجن گروپ نے خلائی پروازوں کے منصوبے پر 480 ملین ڈالر لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس کی منظوری شہزادہ محمد بن سلمان اور ورجن گروپ کے بانی رچرڈ برسن نے دے دی ہے۔ ورجن گروپ کے بانی نے کہا کہ ہم سعودی عرب کو اپنے نئے شریک کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ فریقین نے اس حوالے سے مفامتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔