Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میں 20 رنز سے شکست

بلوم فاونٹین: جنوبی افریقہ نے اے بی ڈی ویلیئرز اور کوئنٹن ڈی کوک کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میچ میں 20 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔بلوم فاونٹین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔کوئنٹن ڈی کوک اور ڈی ویلیئرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ڈی کوک نے 59، ڈی ویلیئرز نے 27 گیندوں پر 49 جبکہ اختتامی اوورز میں فرحان بہارڈن نے بہترین جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 36 رنز بٹورے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 2 وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں ون ڈے میچوں کی نسبت بنگلہ دیش نے نسبتاً بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے سبب مہمان ٹیم ہدف تک رسائی حاصل نہ سکی۔سومیا سرکار 47 اور محمد سیف الدین کے 39 رنز کے سوا کوئی بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی جنوبی افرقی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا اور بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 174 رنز ہی بنا سکی جس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے 20 رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔اے بی ڈی ویلیئرز کو 49 رنز اور 2 کیچ لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیئر: