’’جیسا کرو گے ویسا بھروگے‘‘
لندن.... ورلڈ آن لائن نامی ویب سائٹ نے دنیا کے مختلف علاقوں میں اتاری گئی ایسی مضحکہ خیز تصاویر اور وڈیوز جاری کردی ہیںجن سے جیسی کرنی ویسی بھرنی کا مقولہ ایک بار پھر درست ثابت ہوگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق جیسی کرنی ویسی بھرنی عام زندگی کے معمولات میں نظرآتی ہے مگر پرانی کہاوت یہ بھی کہ آپ جو کچھ اس دنیا میں کرتے ہو وہ اسی دنیا میں آپ کے سامنے آجاتا ہے۔ جاری ہونے والی تصاویر میں ایک چور خاص کتوں کیلئے بنائی گئی آئس کریم بڑے اطمینان سے کھاتا نظرآتا ہے۔ ملازمت کا ایک متلاشی ایسٹ مڈلینڈ علاقے میں دوسرے کی پارکنگ پر قابض ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ نشے کی حالت میں ٹرک چلانے والے ڈرائیور کی ماں نے ٹرک کی تصویر اتار کر کلاسیفائڈ میں برائے فروخت کے عنوان سے جاری کردی۔ جن لوگو ں نے بھی اپنی چالاکی دکھانے کی کوشش کی تصاویر سے یہی لگتاہے کہ آخر انہیں اپنے کئے کا پھل مل گیاا ور وہ نقصان میں ہی رہے۔