لندن .... سائنسدانوں نے گٹھیا یا جوڑوں کی تکلیف پر تحقیق کے بعد جو رپورٹ جاری کی ہے اس میں انہوں نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ جوڑوں کی تکلیف کو صرف ورم سے تعبیر کرناغلط ہوگا کیونکہ اس کے زیر اثر آجانے والے افرادکی آنکھیں اور جسم کے دوسرے غیر متعلقہ اعضاءپر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 20فیصد افراد جن کی عمریں 18سال سے زیادہ ہے۔ کسی نہ کسی قسم کی آرتھرائٹس کی تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں او راس بیماری کے ہونے کے لئے کسی خاص عمر ، صنف ، رنگ اور نسل کا کوئی تعلق نہیں ہوتا تاہم پوری زندگی اس کی لپیٹ میں آجاتی ہے اور انسان پریشانی میں مبتلا رہتا ہے۔ گٹھیا کی وجہ سے آنکھ کے امراض کا انکشاف کرنے والے ماہرین کا کہناہے کہ جن لوگوں کو واقعی آنکھوں میں تکلیف ہوتی ہے انکی دونوںآنکھیں متاثر ہوتی ہیں جبکہ آرتھرائٹس میں مبتلا افراد کی صرف ایک آنکھ متاثر ہوتی ہے۔ خواتین میں یہ کیفیت کچھ زیادہ ہوتی ہے۔ آرتھرائٹس سے آنکھیں خشک بھی ہوسکتی ہیں ان میں موتیا بھی آسکتا ہے اور سوزش بھی ہوسکتی ہے۔