Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محنت کر کے توقعات پر پورا اتروں گا، عثمان شنواری

ابوظبی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر عثمان شنواری کا کہنا ہے کپتان اور کوچ کے اعتماد کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے لیکن محنت جاری رکھی ہوئی ہے۔ پاکستانی سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی یاد دلانے والے بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرانے والے عثمان خان شنواری نے مزید کہا کہ کارکردگی میں مسلسل بہتری اور ٹیم مینجمنٹ کی توقعات پرپورا اترنے کرنے کےلئے بھرپور محنت کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں واپسی میں 3،4 سال لگ گئے۔ اس دوران یہی سوچتا تھا کہ ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کا حصہ بنوں گا اور زیادہ بہتر انداز میں پرفارمنس دوں گا جس میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کامیابی حاصل ہوئی۔عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ایک ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لینے کے بعد کافی لوگوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات آئے اور اب میری پوری کوشش ہے کہ خود کو ان مبارکبادوں کا اہل بھی ثابت کروں۔

شیئر: