Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی 5فیصد آبادی دل کے امراض میں مبتلا

ابوظبی: امارات کی 5فیصد آبادی دل اور شریانوں کے امراض میں مبتلا ہے۔ ملک میں دل کے امراض کی بنیادی وجہ غلط طرز زندگی اور موٹاپا ہے۔ یہ بات راشد اسپتال میں شعبہ قلب کے سربراہ ڈاکٹر فہد باصلیب نے الامارات الیوم سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دل اور شریانوں کے امراض کے بچنے کا پہلا راستہ ورزش ہے۔ کولسٹرول اور دل کے امراض کے علاوہ دیگر متعدد بیماروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے صحت طرز زندگی اور ورزش کو اختیار کیا جائے ۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2012ءکے دوران دنیا کی آبادی میں سے 17.5فیصد دل کے امراض میں مبتلا تھی ۔ 31فیصد اموات بھی دل کے امراض کے باعث ہوئی۔
 

شیئر: