پیرو ..... ایمیزون کے جنگل کے درمیان بہنے والے دریا میں پانی 100سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ گرم ہے جس میں انسان اگر گر جائے تو وہ جل کر ہلاک ہوجاتا ہے۔ ایک سائنسدان نے اس علاقے کا دورہ کرنے کے بعد دنیا والوں کو اس دریا کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اب اسکی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ڈالدی گئی ہے۔ سائنسدان نے پیرو کے علاقے میں دریاسے اٹھنے والی بھاپ اور خود اس دریائی علاقے کی فلمبندی کی ہے۔ اسکا کہناہے کہ یہ دریا سورج کی تپش سے گرم ہوا ہے۔ ارضیاتی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دریا سے نکلنے والی بھاپ اتنی شدید ہے کہ انسان کی ناک اور اس کے پھیپھڑے جلتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ وہاں درجہ حرارت210فارن ہائٹ (100سینٹی گریڈ تک )تھا ۔ ان کا کہناتھا کہ اسکا اندازہ آپ اس بات سے لگالیں کہ گرما گرم کافی 130فارن ہائٹ کی حدت کی ہوتی ہے۔