Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون کے کرتب سے لوگ حیران

 نواڈا ...... نواڈا کے قریب ایک علاقے رینو میں پیشہ ور ڈرون پائلٹ نے اپنا ڈرون خوبصورت انداز میں اڑا کر لوگوں کو حیران کردیا۔ اس نے یہ ڈرون نہ صرف ایک مال گاڑی کے اوپر اڑایا بلکہ چلتی گاڑی کے نیچے سے بھی بحفاظت نکال لیا۔ اب لوگوں نے اس بارے میں اظہار خیال شروع کردیا ہے کہ آیا اس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔جس کے بعد خدشہ ہے کہ حکومت ڈرون اڑانے والوں کے خلاف مزید قواعد و ضوابط لاگو کریگی۔ پہلے تو یہ پائلٹ ٹرین ڈرائیو رکے قریب ڈرون اڑاتا رہا جس پر ڈرائیو رنے کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا۔ اسکے بعد اس نے یہ ڈرون ایک کار کی چھت پر اتار دیا۔ بعد میں اس نے یہ ڈرون ایک پل پر اڑایا جبکہ 2 گاڑیوں کے درمیان بھی ڈرون اڑاتا رہا لیکن سب سے زیادہ ڈرامائی مرحلہ اس وقت آیا جب ٹرین کے نیچے اڑتے ہوئے ڈرون کو قابو میں رکھتے ہوئے دوسر ی طرف سے نکال لیا اور پھر یہ ڈرون فضا میں بلند ہوگیا۔

شیئر: