علی گڑھ میں غیر قانونی کارتوسوں کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا
لکھنؤ ۔۔علی گڑھ ضلع میں غیرقانونی و ممنوعہ کارتوسوں کی اسمگلنگ کا بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گائونڈہ پولیس نے اسلحوں کی کھیپ لے کر آئے 4لوگوں کو پکڑلیا۔ ان سے پستول، طمنچے، اے کے 47 ، اسالٹ رائفل و آرمی میں استعمال کی جانے والی ریوالور کے کارتوس ملے ہیں۔ یہ اسلحے و کارتوس مورینہ مدھیہ پردیش سے لائے گئے تھے۔ کارتوس ملنے سے پولیس افسروں کے ہوش اُڑگئے۔ وہ گروہ کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مشغول ہوگئے۔ ایس پی دیہات ڈاکٹر یشویر سنگھ نے پولیس لائنس میں واقع میٹنگ ہال میں بتایا کہ سی او اگلاس آلوک سنگھ کی ہدایت میں گائونڈہ پولیس نے منگل رات سوا10 بجے اطلاع پر خیر وگائونڈہ روڈ کے نیا واس نہر پل کے پاس 4 اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان میں یوگیش عرف کالو عرف کانہا ولد بچو سنگھ، سونو عرف کاکا گائوں بسولی گاونڈہ، کپل ساکن سوبکرہ گاونڈہ، کنہیا لال عرف کانہا شامل ہیں۔