رگبی ورلڈ لیگ : افتتاحی میچ میں انگلینڈ کوآسٹریلیا نے18-4سے ہرا دیا
سڈنی:میزبان آسٹریلیا نے رگبی ورلڈ لیگ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد4کے مقابلے میں18پوائنٹس سے شکست دے دی۔انگلش کھلاڑی جرمین نے کامیاب پلی ٹرائی کے ذریعے پوائنٹس حاصل کرنے کا آغاز کیا لیکن اس کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور یکے بعد دیگرے ٹرائیوں کے ذریعے پوائنٹس اسکور کرتے ہوئے میچ پر کنٹرول حاصل کرلیا۔انگلش ٹیم کو ایک اور دھچکا اسٹار کھلاڑی سیم برگیس کے زخمی ہو جانے کی وجہ سے لگا۔جس کے بعد انگلش ٹیم کےلئے سنبھلنا مزید مشکل ہوگیا اور آسٹریلیا نے اپنی برتری میں خاطر خواہ اصافہ کرلیا ۔ کپتان کیمرون اسمتھ نے6پوائنٹس اسکور کئے۔