Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو کشمش کھلائیں ، صحت مند بنائیں

متوازن غذا بچے کی نشوونمامیں اہم کردار اداکرتی ہے ۔جتنی صحت بخش اورمتوازن غذا آپ اپنے بچے کودیںگے اتناہی آپ کابچہ صحت مند اورتوانارہے گا۔کشمش ایک مشہورمیوہ ہے جس کاشمار عام طورپرڈرائے فروٹ میں کیاجاتا ہے ۔ بچوں کی خوراک میں روزانہ کشمش کااستعمال نہایت مفید ہے اور یہ بچوں کے مخصوص مسائل حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے ۔
 
ایسے دودھ پینے والے بچے جودانت نکال رہے ہوتے ہیں انھیں کافی تکلیف ہوتی ہے، اسی لئے ان کے لئے کشمش باریک پیس کرشہد میں ملاکراستعمال کرنانہایت مفید رہتاہے۔
 
بچوں کو عموماً قبض کی شکایت ہوجاتی ہے اوریہ بیماری صحت کی دشمن ہے ۔ اسی لئے اگر کشمش یا منقٰی کودھوکررات پانی میں بھگوکرصبح پانی پلاکرمنقٰی کھلادیں تو یہ مسئلہ حل ہوجاتاہے۔اگر بچہ بھیگی ہوئی کشمش نہ کھائے تو خالی ہی کھلادیں ،اس سے بھی قبض میں فائدہ ہوتاہے۔
 
ہرماں اپنے بچے کوصحت مند اورتوانادیکھناچاہتی ہے۔دوچمچ سبز کشمش اور12 عدد بادام رات کوپانی میں بھگوکرصبح کشمش اور بادام (چھیل کر)دودھ کے ساتھ بچوں کوکھلادیں تو بچے حسین اورتندرست ہوجائیں گے لیکن اس نسخہ پرباقاعدگی سے 3 مہینے تک عمل کریں۔
 
آج کل بچوں کے بال گھنے نہیں نکلتے بلکہ گنج پن نظر آتاہے۔ اگر ایک کپ کشمش اورآدھاکپ ایلوا(پنسار کے پاس آسانی سے مل جاتاہے یہ ایلوویرا کاگوداہوتاہے جوخشک ہونے کے بعد ایلوا کہلاتاہے)لے کردونوں کوباریک پیس کرپانی کی مدد سے پیسٹ تیار کرکے اسکیلپ پرلگائیں تونہایت خوبصورت بال آجائیں گے۔
 
بچوں میں کھانسی کی شکایت عام ہے ۔بادام ،ملیٹھی اورمنقہ (بیج نکال لیں) ہم وزن لے کرپیس کرچنے کی دال کے برابر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اورایک گولی منہ میں رکھ کوچوسیں(3 دن تک) تو کھانسی میں فائدہ ہوتاہے۔
 
کشمش کے مسلسل استعمال سے بچوں کے جسم میں طاقت اورتوانائی آتی ہے۔ اگر آپ کابچہ بھی سست اورتھکاتھکارہتاہے تو اسے کشمش کھلائیں۔اس سے دل اوردماغ مضبوط اوربچہ تواناہوجاتاہے۔
 
بہت سے بچوں میں کمزوری کی وجہ خون کی کمی بھی ہوتی ہے ۔ایسی صورت میں کشمش یاکشمش کے لڈوبناکربچے کوکھلائیں۔ایک کپ کھجورکی گٹھلی نکال کر کھجور کو ایک چمچ آئل میں بھون کراسمیں آدھاکپ کشمش اورحسب ضرورت اورپسند میوہ جات شامل کرکے لڈوبناکربچوں کوکھلائیں تاکہ بچے صحت مند اورچاک وچوبند رہیں۔
 

شیئر: