پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھوں گا، باکسرعامر خان
اتوار 29 اکتوبر 2017 3:00
لندن: انگلینڈ کے پاکستان نژاد باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بیٹھ کر دیکھوں گا۔ مایہ ناز برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں بالخصوص پاکستانی شائقین کے پسندیدہ کھیل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ میں بھی نہ صرف پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی خوشی میں خود شامل ہو کر بھرپور لطف اندوز ہوں گا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانا ہمیشہ سے پسند رہا ہے اور اپنی اس خوشی کو دوبالا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میںکھیلا جا رہا ہے۔پاکستان نے پہلے دونوں میچ جیت کر سیریز0-2سے اپنے حق میں کر رکھی ہے۔